سابق حکومت دور میں وزرا تنخواہ لیتے رہے غریبوں کی دوا بند کر دی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز شریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھر خود پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔ وزیرا علیٰ  کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہو گئیں۔ مریم نواز شریف مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں۔ رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہو کر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منور ملک سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ منور ملک نے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ، اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ مریم نواز شریف نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اور ایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ آٹھ ہفتے کی قلیل مدت میں اتنا بڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالیٰ جزاء دے جنہوں نے 2013ء سے 2018ء کے دوران گھروں میں ادویات ڈیلیوری کا پراجیکٹ شروع کیا اور گزشتہ حکومت نے اس پراجیکٹ کو ختم کر دیا۔ گزشتہ حکومت میں وزراء اپنی تنخواہیں لیتے رہے اورغریبوں کی ادویات بند کر دیں۔ حکومت نے میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ مریضوں کو انکی دہلیز پر دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔  نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ چاہتی ہوں کہ پانچ سال بعد پنجاب میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے اور مریضوں کو ہسپتال میں دھکے نہ کھانے پڑیں۔ دیہی علاقوں کے عوام کوان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو فنکشنل کر دیا ہے۔ بہت جلد کلینک آن ویل پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لاہور میں پہلا سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں جہاں مریضوں کو کینسر جیسے موذی مریض کا فری علاج مہیا کیا جائے گا۔ ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹس کو تباہ کرنے کیلئے فتنے آجاتے ہیں اور پھر ملک کا ایسا حال ہوتا ہے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔ چاہتی ہوں پانچ سال بعد پنجاب کے ہر شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی ہو اور ہر شہر میں کارڈیالوجی، پے ڈی آٹریکس اور کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب ہوں۔ غریب مریضوں کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔ میرا خواب ہے کسی بھی مریض کو علاج اور دوائی کیلئے دربدر نہ پھرنا پڑے۔ مریم نواز شریف نے راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے اور درندہ صفت ملزم کو کڑی سزا دلوائی جائے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ ہر بہادر فائر فائٹرکو سلام پیش کرتی ہوں۔ فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...