قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن، اردل روم میں دو اہلکاروں کو نوکری سے برخاست اور تین اہلکاروں کو جبری ریٹائرمنٹ جبکہ 16 کو دیگر سزائیں سنا دیں ہیں۔ اردل روم میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈی پی او نے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے پر تین اہلکاروں کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزائیں دیں اور مسلسل غیر حاضری پر 2 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی کی سزائیں دیں۔ ناقص کارکردگی پر چار ایس ایچ اوز کو 2/2 سال سروس ضبطگی اور ایک ایک سال کی انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں اسی طرح پول کام میں غلط رپورٹ کے اندراج پر 3 سب انسپکٹر کو 2/2 سال سروس ضبطگی کی سزائیں دیں جبکہ ناقص تفتیش پر تین انسپکٹر، غیر حاضری پر ایک کانسٹیبل،سیاسی مداخلت پر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو 1/1 سال سروس ضبطگی کی سزائیں دیں۔ فرائض میں غفلت پرایک اے ایس آئی اور ہیڈکانسٹیبل، کرپشن پر ایک سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کوتنخواہ کی کٹوتی کی سزائیں دیں۔ ڈی پی او قصور نے کہا کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیںہے۔
قصور: اردل روم ‘2 اہلکارنوکری سے فارغ‘ 3 جبری ریٹائرمنٹ ‘ 16 کوسزائیں
May 05, 2024