گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے فائر فائٹرز کا عالمی دن نہایت دلی جوش و جذبہ سے منایا، ریسکیوسٹیشن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تمام ریسکیورز، طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شہداء فائر فائٹر ز کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاء تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔