نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر اقبال صدیق سدھو اور پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر میاں عمران بشیر نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے آزادنہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ہر سال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں بارے شعور اجاگر کرنا اور صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مشکلات، مسائل اور لاحق خطرات کے حل بارے اقدامات کرنا ہے۔
آزادنہ ، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے: اقبال صدیق
May 05, 2024