گوجرانوالہ: خواجہ فائق کلیم پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صنعتکار خواجہ فائق کلیم کو پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کا چیئرمین مقررکرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ پہلا موقع ہے کہ صنعتی شخصیت کو ایف پی سی سی آئی کی بین الاقوامی فورم کا چیئرمین مقرر کیاگیاہے۔ پاکستان رومانیہ بزنس کونسل ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خصوصا تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صنعتکاروں اور تاجروں نے پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر ہونے پر خواجہ فائق کلیم کو مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن