گوجرخان (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبداللہ تبسم نے گوجرخان کا دورہ کیا اور ارتھ ڈے 2024 "پلاسٹک کا استعمال زندگی کے لیے خطرہ" کے حوالہ سے مہم میں شمولیت کی ۔جبکہ بازار کا وزٹ بھی کیا چیف افیسر بلدیہ اظہر مجید ۔چاند مبین خواجہ بلال سمیت دیگر عملہ کو تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے راہگیروں کے لیے راستے کشادہ کرنے کی ہدایات جاری کی ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج کو بھی ہدایت کی کہ وہ صفائی کے انتظامات میں بہتری لائیں اور مزید سینٹری ورکرز کی بھرتی اور الات کے لیے فوری طور پر رپورٹ مرتب کریں۔ اس موقع پر صحافی نصیر بھٹی نے انکی توجہ بازار میں تجاوزات کی طرف مبذول کرائی جس سے خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ کے ہمراہ فیملی پارک میں نئی فی میل لائبریری کا افتتاح کیا جس کی تخمینہ لاگت 50 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 30 لاکھ روپے سرکاری فنڈ سے لیے گئے اور 20 لاکھ مخیر حضرات کی طرف سے ڈونیشن کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے نئی فی میل لائبریری کے حوالہ سے بتایا کہ بلڈنگ کی تزین و ارائش کی گئی ہے الماریوں اور بہترین کرسیوں کا انتظام کیا گیا ۔ بکس رکھی گئی ہیں جبکہ ای نظام متعارف کرایا گیا جس کے لیے کمپیوٹرز رکھے جا رہے ہیں ۔ فن لطیفہ کے فروغ کے لیے ہفتہ میں تین یوم خواتین اور میل لائبریری میں الگ الگ کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے جہاں پر عبدالرحمن تابانی اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اس موقع پر عبداللہ تبسم نے لائبریری کا جائزہ لیا۔ لائبریرین ظہیر عظیمی خاتون لائبریرین موجود تھی وزیر اعلی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ تبسم نے کہا کہپلاسٹک بیگ کا استعمال زندگی کے لئے خطرہ ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے مکمل طور پر چھٹکارا پائیں اور گورنمنٹ کا ساتھ دیں اسی سلسلہ میں مہم شروع کی گئی ہے ۔