راولپنڈی (جنرل رپورٹر) دنیا کا سب سے عظیم علم قرآن کا ہے جو کہ نبی ؐ کا زندہ معجزہ ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کنز الایمان قرآن اکیڈمی شادمان ٹاون کمال آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قر آن سیکھنے اور سکھانے کا دنیا و آخرت میں اجر عظیم ہے۔ کیونکہ قرآن و سنت ہی اللہ کی وہ رسی ہے جسے تھامے رکھنے کا حکم خود نبی آخر الزماں ؐ نے امت کو اپنے آخری خطبہ حج میں دیا ہے۔ ادارہ ہزا میں بچیاں قرآن کے علم سے روشناس ہوں گی اور یہی مستقبل کی مائیں اپنے گھروں اور معاشرے میں اسلام کی روشنی پھیلانے کا سبب بنیں گی۔تقریب میں علما مشائخ، جامع مسجد باب الاسلام انتظامیہ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔