اٹک(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا نے کہاہے کہ کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کہ روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں اجلاس کی صدا رت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووقاص اسلم مارتھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید ، اسسٹنٹ کمشنراٹک شگفتہ جبیں ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرکاشف حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عبدالحمید، چیف افسران اور دیگرمتعلقہ افراد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر اٹک نے کانگو وائرس کی روک تھام اورضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر اورایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تحصیل لیول پر آگاہی مہم چلائی جائے، مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات اورضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کہ روک تھام ناگزیر،ڈی سی اٹک
May 05, 2024