سردار سلیم حید رکا گورنر پنجاب  بننا خوش آئند ،،آنسہ مظہر

 سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر مبارک بادپنجاب ٹیچرز یونین کونسل تحصیل پنڈی گھیب کی نائب صدر اور ادبی حلقہ اٹک سے گہری وابستگی رکھنے والی آنسہ مظہر نے اپنی یونین،اساتذہ برادری اور ادبی حلقہ کے رفقا کی جانب سے سردار سلیم حید رکو گورنر پنجاب بننے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔اورمیڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر  کا اہم عہدے پر فائز ہونا  ناصرف حلقہ این اے50 کی عوام کے لیے کامیابی کی نوید لے کر آ ئیے گا بلکہ ضلع اٹک کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد بھی ہو گا۔۔

ای پیپر دی نیشن