معاشرتی برائیاں ومنشیات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، حاجی گلفراز خان 

   اسلام آباد ( وقائع نگار ) معاشرتی برائیاں ومنشیات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے نوجوان نسل کے شاندار مستقبل کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے اللہ پا ک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے دل کا صاف ہونا ضروری ہے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حاجی گلفرا ز خان علامہ عبدالعزیز چشتی سیالوی ملک آصف ملک محمد اعظم  باسط بھٹی اور راجہ خالد کا اصلاحی جرگہ سے خطاب۔ ملک آصف کو منشیات و معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے اور دل سے توبہ کرنے پر خراج تحسین تفصیلات کے مطابق جامع مسجد عائشہ جھنگی سیداں میں اصلاحی جرگہ منعقد ہوا جس میں حاجی گلفراز خان علامہ عبدالعزیز چشتی سیالوی حاجی بابر بٹ راجہ خالد ملک آصف ظہیر معاویہ ملک محمد اعظم باسط بھٹی رانا لیاقت ملک رازق راجہ آصف سعید خان بنگو راجہ سعد سابق ناظم ملک عرفان عمران بھٹی و دیگر نے شرکت کی ملک آصف نے حلفا کہا کہ میرے خلاف ہمیشہ انتقامی کاروائی ہوئی میری اپنی بھی غلطیاں ہیں آئی جی اسلام آباد توبہ اور اپنی اصلاح کرنے والوں کو بھی گلے سے لگائیں اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے انہوں نے کہا کہ منشیات و معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اب اہم ترجیح ہے نوجوانوں کے شاندار مستقبل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا اس موقع پر حاجی گلفراز خان علامہ عبدالعزیز چشتی سیالوی ملک محمد اعظم باسط بھٹی اور راجہ خالد نے کہا کہ توبہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہمیں ملک آصف پر ناز ہے علاقے کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور نوجوانوں کے شاندار مستقبل کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن