اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز انٹرنیشنل افیر کی ایڈوائزی کمیٹی کی اور منشور میں جو 16 نکات رکھے اس میں مزید تاخیر کی بجائے فوری عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے کرتے ہوئے مزید کہا اتحادی جماعت پیپلز پاڑی سارے آئینی عہدے گورنر بشمول گورنر پر جیالوں کو لگایا جارہا ہے اب دوسرے مرحلے میں وفاق میں محتاظ اندازے کے مطابق 08 وفاقی وزارتیں اور پنجاب میں وزارتوں میں اپنا حصہ مانگ لے گی پہلے انکا خیال تھا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور مشکل فیصلوں میں ہم شریک نہ ہوں کے یہ بوجھ اکیلے مسلم لیگ اٹھائے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب میں برق رفتار خاتون وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ھر شعبہ زندگی میں سمت اور منزل کا تعین کر دیا ھے دوسری وفاق میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے 01 ماہ میں 2 کامیاب طوفانی دورے سعودی عرب سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 21ارب ڈالر کی سرمایہ جس میں پرائیویٹ سیکڑ بھی شامل ھے چین اور ترکی اور ایران کی طرف مثبت سرکایہ کاری اور اعلانات نے معاشی بحران سے نکلنے میں کلیدی کردار ھوگا ہر سمت خوشحالی کی نوید آرھی ھے ھماری مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جو 11مئی کو دوبارہ صدر مسلم۔لیگ ن رھے ھیں ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ و صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیرز سے گذارش ھے کہ ایڈوائزی کمیٹی کی فوری تشکیل کا اعلان کیا جائے اورسیزکمیشن سیل چاروں صوبوں بمعہ ازاد کشمیر ،او پی ایف اور ایک اسلام اباد اورسیز کمیشن سمیت جگہ مسلم لیگ اورسیز کو متعین کیا جائے تاکہ بیرون ممالک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروا سکیں