سردار سلیم حیدر کو مبارک باد صوبہ پنجاب میں خدمت کا نیا دور شروع ہوگا

اسلام آباد(خبرنگار)سماج دوست شخصیات اور عوامی کمیونٹی کے سرکردہ راہنماں سردار لیاقت خان' سردار جاوید خان' سردار ظہور خان' سردار نیاز خان' سردار حسیب خان' سردار شیر علی خان' سردار حنیف' سجادہ نشین دربار شاہ زمان بادشاہ پیر سید دلدار حسین شاہ، سید نصرت شاہ اور ایڈووکیٹ اویس کورال نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر  فخر اٹک سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔ راہنماں کا کہنا تھا کہ سردار سلیم کی عوامی دوستی سے ڈکھی چھپی نہیں ،وہ ہر دور میں شہر اور شہریوں کی خدمت میں مصروف رہے ۔سردار سلیم حیدر نے شہید بھٹو ز کے عوامی خدمت کے فلسفلے کی شمع روشن رکھی، یہ اسی ہی  خدمت اور لوگوں کی دعاں کا نتیجہ انہیں تیرہ کڑرو افراد کے حامل صوبے کے آئینی عہدہ کے لیے سردار صاحب کا نام چنا گیا۔ پیر سید دلدار حسین شاہ اور ایس کورال نے کہا کہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے سردار سلیم صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کے ساتھ عوامی وسماجی بہبود کی سرگرمیوں کو وسعت دیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن