اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کی مراکو کے سفیر محمد کرامون سے فیڈریشن ہاؤس میں ملاقات،اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، پاکستان مراکو کیمابین تجارت توقع سے کم ہے نئے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز بنانا ہوں گے پاکستان میں سی پیک مستقبل میں تجارت کا بڑا مرکز ہوگا مراکو کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستان میں زراعت،سیاحت میں بہت سکوپ ہے ہم بہت جلد ایک وفد لیکر مراکو جائیں گے جو وہاں کے بزنس مینوں کیساتھ بی ٹو بی سرمایہ کاری کیلئے وینچرز کو ایکسپلور کرنے کے حوالے سے میٹنگز کرے گا۔صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔یہاںسیاحت،تعمیرات،ہا ئیڈرو،ٹیکسٹائل،پنک سالٹ، سولرپاور کے منصوبوں ، مائنز اینڈ منرل ، جیمزسٹون ، زراعت سمیت بیشتر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔