اسلام اباد(خبرنگار )پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی گارمنٹس، ٹیکسٹائل، ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری کی نمائشایگا ٹیکس پاکستان 2024 ایکسپو سنٹرمیں اختتام پذیر ہوگئی فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام اس چار روزہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجیزکو متعارف کروایا گیا۔ دنیا بھر سے معروف صنعت کاروں، ماہرین، مندوبین اورعام افراد نے اس نمائش میں شرکت کی چار روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ریجنل چیئرمین، ایف پی سی سی آئی، ذکی اعجاز، جمہوریہ چیک کے سفیر لادسلا ستئن ہیوبل، اٹلی کے ٹریڈ کمشنر ڈاکٹر سلواتور پرانو، معروف بزنس مین میاں محمد منشا اورفیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او، جناب سلیم خان تنولی اور صنعت کے دیگر نامور ماہرین نے خصوصی شرکت کی گزشتہ 22سال سے ایگا ٹیکس پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر جدید صنعتی نمائش میں اعلی معیارات کو کامیابی سے برقرار رکھا ہے۔ رواں سال کی نمائش نے سابقہ تمام ریکاڈز سے بڑھ کر دنیا بھر سے صنعتی ماہرین، نمائش کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز کی توجہ حاصل کی۔ ایگا ٹیکس پاکستان کی اختتامی تقریب سے خطاب میں فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او، سلیم خان تنو لی نے دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شرکت اور عوام کی جانب سے گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکر یہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی نمائش نہ صرف جدید ترین صنعتی رجحانات کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک روشن مستقبل کی طرف آگے بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاس ہے