سلیم حیدر ، فیصل کنڈی کو گورنر بنانے کے دوررس نتائج نکلیں گے‘  سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد ( نامہ نگار ) سردارسلیم حیدرخان کو گورنرپنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخو ا اور جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان نامزد ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے پارٹی کیساتھ وابستہ دیرینہ ساتھیوں کی بطور گورنر نامزدگیاں احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی سینڑل سیکرٹریٹ کے انچارچ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 47سید سبط الحیدر بخاری،اور پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان، سہیل رومی،طارق غوری، پاسٹر قیصر،پاسٹر شکیل نے  ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے مصالحانہ اور تعمیری ویژن نے ملک میں سیاسی تنا کوکم کرنے میں کردار کیساتھ ساتھ آئینی عہدوں کی توقیر میں اضافے کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے دیرینہ پارٹی رہنمائوں اور پارٹی کیساتھ ڈٹ کر چلنے والے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پارٹی کے سرمایہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا  اورپاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے جعفر مندوخیل کی بطور گورنربلوچستان نامزدگی شاندار فیصلہ اور سیاسی قیادت کی بالغ نظری کا منہ بولتاثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں نے تینوں نامزد گورنرزکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے عہدوں کومیرٹ اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے فروغ کیلئے استعمال کریں گے اوراپنی اپنی پارٹی قیادت کی امیدوں پر پورااتریں گے۔

ای پیپر دی نیشن