اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ کا چمن پردھرنے پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دھاوا بولنے کی مذمت کی ہے ۔حافظ حمد اللہ نے بیان میں کہا کہ چمن کے ساتھ ماہ سے جاری پرامن دھرنے کو تشدد کی راہ پر ڈالنے کی کوشش جب ناکام ہوئی تو اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے مظاہرین شہید وزخمی کیا گیا ۔ دھرنے کو پرامن انداز میں چلانے پر لغڑی اتحاد ، تاجروں اور قبائلی مشران وعلمائکرام کا کردار قابل تحسین رہا ہے ۔ چمن پرلت کے مطالبات کو تسلیم نہ کرکے ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا ۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان اس سلسلے میں روز اول سے چمن کے غریب عوام تاجروں اور لغڑی اتحاد کے پشت پر کھڑی ہے ۔ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔ مسائل کو تشدد اور طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ملک کو تباہی کی جانب گامزن کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔
حافظ حمد اللہ کی چمن دھرنے پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دھاوا بولنے کی مذمت
May 05, 2024