چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت،شہر میں صفائی ستھرائی مہم شروع کردی گئی

May 05, 2024

ا سلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف کمشنر اسلام آباد چودھری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی مہم شروع کردی گئی ہے. چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل ہی تمام نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے اورنالوں میں موجود تمام روکاوٹیں بھی دور کی جائیں تاکہ نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو.چیف کمشنر اسلام آباد چودھری محمد علی رندھاوا  کی ہدایت پر نالوں کی صفائی ستھرائی کے پہلے روز سیکٹر F-7، F-6 سمیت فیصل ایوینو کے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا گیا. جبکہ باقی ماندہ نالوں کی صفائی اور تعمیر و مرمت کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا. ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود میں ہے. چیف کمشنر اسلام آباد چودھری محمد علی رندھاوا  کی ہدایت پر اسلام آباد کے میگا پارکس کی بھی صفائی ستھرائی شروع کردی گئی ہے.  انوائرمنٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹس کا شہر بھر میں مشترکہ صفائی آپریشن جاری ہے. اس ضمن میں متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں.

مزیدخبریں