گزٹ نوٹیفیکشن کے بغیر مقامی ٹیکسوں کی وصولی کی تحقیقات کرائی جائے:اجمل بلوچ

May 05, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست علی اور بھارہ کہو کے صدر راجہ زاہد دھنیال نے کہا ہے کہ اسلام آباد بھر میں ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس کی وصولی کا اختیار صرف ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) کے پاس ہے جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ۔ اور ڈی ایم اے اربن اسلام آباد میں وصولی بھی کر رہا ہے ۔ اب یونین کونسلز کے سیکرٹریز نے لائینس وصولی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں ۔ یونین کونسلر فعال نہ  ہیں اور عدالتی فیصلہ کے مطابق ایم سی آئی کی تکمیل تک نہ تو نیا ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ ہی اضافہ ممکن ہے فوڈ اتھارٹی اسلام آباد ایک ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وجود میں آئی ہے لیکن ابھی تک رونز نہیں بنا سکی۔ جبکہ لائسینس فیسں کے نوٹس جاری کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ اس کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن  جاری کرنا ضروری ہے ۔آئی سی ٹی کے چیف کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی طرف سے ٹریڈ لائسینس کی وصولی کا مسئلہ حل کرائیں۔

مزیدخبریں