اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین اوگرا نے ممبر آئل اور سینئر افسران کے ہمراہ پی پی ایل کی آدھی فیلڈ کاایک روزہ دورہِ کیا اس موقع پرانہوں نے فیلڈ کے آپریشنل پیرامیٹرزاورحفاظتی تیاریوں کا معائنہ کیا یہ دورہ اوگرا مینجمنٹ کیلئے عملی طورجانچنے کا بہترین موقع رہا جس میں پی پی ایل آدھی کی ٹیم نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور پروفیشنل ذہانت کا مظاہرہ کیا ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ اس فیلڈ سے ہمارے ملک کو 55 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ،6 ہزار بیرل خام آئل ،200 ایم ٹن ایل پی جی مل رہے ہیں پی پی ایل نے سیفٹی چیلنجز اورحادثاث سے محفوظ رہنے کیلئے جدید ترین طریقہ کار وضع کئے ہیں جو حوصلہ افزا اور معیار کے مطابق پائے گئے ہیں ۔