راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ کے تعاون سے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی ممکن ہوئی، حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹII- شفاف انداز میں منعقد ہو رہا ہے،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے مسلم ہائیر سیکنڈری سکول سید پور روڈ، راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغرمال سینٹر(اے، بی)، راولپنڈی کا دورہ کیا،سیکرٹری تعلیمی بورڈ، آصف حسین نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جھٹہ ہتیال، گورنمنٹ گرلزوبوائز ہائیر سیکنڈری سکول چک بیلی خان،کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دوردراز امتحانی مراکز کے دوروں کا مقصد شاملِ امتحان امیدواران کی حوصلہ افزائی ہے اور ان کو دی جانے والی سہولیا ت کو چیک کرنا ہے۔ تاکہ ان امیدواران کو بہترین امتحانی سہولیات مہیا ہو سکیں اور یہ اپنا امتحان دل جمی سے دے سکیں۔