راولپنڈی ڈویژن میںتلہ گنگ بار کی خاتون رکن کو ہراساں کرنے کیخلاف مکمل ہڑتال

May 05, 2024

  راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی کال پر سول جج تلہ گنگ کی جانب سے تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کی خاتون رکن کو ہراساں کرنے کے خلاف گزشتہ روز راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سمیت تمام تحصیل بار ایسوسی ایشنوں نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا وکلا  عدالتوں میں پیش نہ ہوئے، اس موقع پر پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین پیر اکرام بودلہ اور وائس چیئرمین کامران بشیر مغل سمیت دیگر اراکین اور بار عہدیداروں نے سول جج تلہ گنگ کی طرف سے خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ، اور سول جج کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں