ماتمی ریلی پر تشدد ‘رہنمائوں کی گرفتار یاں افسوسناک‘ علامہ آغاسیدحسین مقدسی

May 05, 2024

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سربرا ہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے گزشتہ روزوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹی این ایف جے کی ذیلی تنظیم مختارآرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے فقہ جعفریہ کے بانی اور موسئس حضرت امام جعفرصادق  کے یوم شہادت کے موقع پر نیشنل پریس کلب سے نکالی گئی پرامن ماتمی ریلی پر بے جاپولیس تشددسینئررہنمائوں اور علمائے کرام کی بلاجوازگرفتاریوں پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے حکومت پر زوردیاہے کہ وہ حالات خراب کرنے والے  انتظامیہ کے نااہل افسران کے خلاف کارروائی کرے، وفاقی حکومت کے اعلی  افسران کی جانب سے ٹی این ایف جے کے رابطے اور صورت حال کی طرف متوجہ کرنے پرفوری کارراوئی کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کی سینئرقیادت، علمائے کرام اور بے گناہ ماتمی عزاداورں کی رات گئے عمل میں لائی جانے رہائی کے اقدام کومستحسن قراردیا،عقیدہ و وطن کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،جب بھی حقوق پر حملہ ہوا خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

مزیدخبریں