چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز کو دوپہرکےکھانےکی دعوت دیدی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے قومی سکواڈ کو ذاتی حیثیت میں کھانے کی دعوت دی۔کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے اختتام پر کھانے پرجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کھلاڑیوں کوکھانے پرمدعوکرنےکامقصد کھلاڑیوں سے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ورلڈ کپ سمیت اہم ٹورز سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے لیے دعوت دی گئی ہے ۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کھانے پرمدعوکرلیا
May 05, 2024 | 12:47