اووربلنگ پر 3سال سزا ہوگی،نیپرا نے بل منظورکرلیا

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ستائے شہریوں کی سنی گئی ۔نیپرا نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری قومی اسمبلی نے دی ۔ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرے گا۔نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے۔ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے بھی بل منظوری کی تصدیق کردی۔

ای پیپر دی نیشن