انسٹا گرام میں اسٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ صارفین زیادہ تخلیقی انداز سے اپنا مواد شیئر کر سکیں۔کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔چاروں میں سے سب سے زیادہ اہم فیچر Reveal اسٹیکرز کا ہے۔ان اسٹیکرز کے استعمال سے کسی اسٹوری پوسٹ کا مواد دھندلا ہو جائے گا۔اس مواد کو دیکھنے کے لیے ناظرین کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بھیجنا پڑے گا۔اس فیچر کا مقصد صارفین اور ان کے فالوورز کے درمیان رابطے بڑھانا ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔بس اسٹوری تیار کرتے ہوئے اسٹیکرز پر کلک کریں اور وہاں Reveal آپشن کا انتخاب کریں۔دوسرا فیچر کٹ آؤٹ ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون میں موجود تصاویر یا ویڈیوز کو ریلز یا اسٹوریز میں کاسٹیوم اسٹیکرز کی شکل میں استعمال کر سکیں گے۔تیسرا فیچر ایڈ یورز میوزک ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ اسٹوریز میں گانوں کو اسٹیکرز کی شکل میں شیئر کر سکیں گے۔یہ فیچر ایڈ یورز اسٹیکرز پر مبنی ہے۔چوتھے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو ورچوئل Polaroid تصاویر میں تبدیل کر سکیں گے۔فریمز نامی اس فیچر کا بنیادی مقصد پرانی پوسٹس کو شیئر کرنا ہے اور اس میں ٹائم اسٹمپ کا اضافہ بھی ہوگا۔