ویڈیو: مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں

May 05, 2024 | 17:25

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فری میڈیسن ڈلیوی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز ادویات لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں اور دوائیں دیتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا جب کہ پنجاب میں ٹی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 8 ہفتے کی قلیل مدت میں اتنا بڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔ اس منصوبے کے تحت 2 لاکھ مریضوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دوائیاں ملیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ادویات ڈلیوری کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کو گزشتہ حکومت نے ختم کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں وزرا اپنی تنخواہیں لیتے رہے. لیکن غریبوں کی ادویات بند کر دیں جب کہ میں چاہتی ہوں کہ 5 سال بعد کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے۔

مزیدخبریں