چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی آج کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے۔ چیئرمین پی سی بی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے. اس دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔محسن نقوی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیت آپ کے لیے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں. صرف پاکستان کے لیے کھیلیں۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو ٹی 20 میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔ انہوں نے نسیم شاہ کو بھی ٹی ٹو20 میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔