نائلہ کیانی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرکے وطن کا نام روشن کردیا

May 05, 2024 | 21:09

ویب ڈیسک

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں جس کی بلندی ساڑھے 8 ہزار میٹر کے لگ بھگ ہے۔نائلہ کیانی نے نیا سنگِ میل عبور کرکے وطن کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹھی مکالو سر کر لی ہے. جس کی بلندی 8 ہزار 485 میٹر ہے جس کے بعد نائلہ کیانی ملکی تاریخ میں 8 ہزار میٹر اور زائد کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔نائلہ کیانی نے آج صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 35 منٹ پر مکالو نامی چوٹی سر کرکے تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ نائلہ کیانی اس سے قبل بھی 8 ہزار میٹر سے زائد کی 10 پہاڑی چوٹیاں سر کرکے ملک کا نام روشن کرچکی ہیں۔

اس سے قبل بھی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیا نی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا تھا، نائلہ کیانی دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی تھیں۔ نائلہ کیانی نے گزشتہ برس اکتوبر 2023 کے دوران  8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایوکو سر کیا تھا جسے دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی شمار کیاجاتا ہے جو ایک اہم اعزاز قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں