اسلام آباد: سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔وفدکی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کر رہے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر وفاقی وزیر مصدق ملک اور جام کمال نے 50 ارکان پر مشتمل وفد کا استقبال کیا۔جام کمال نے کہا کہ دورے کا مقصد کاروباری مواقع پر سرمایہ کاروں میں تجارتی تعلقات کوفرو غ دینا ہے. پاکستانی کمپنیاں کاروبار اورسرمایہ کاری کی تجاویز سعودی کمپنیوں سےشیئر کریں گی.سعودی ہم منصبوں سے ملاقاتوں کیلئے بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے. اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں بزنس ٹوبزنس میٹنگز زراعت،کان کنی،انسانی وسائل، توانائی اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی جب کہ موجودہ ریفائنری، آئی ٹی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام اور دیگر شعبے بھی زیر بحث آئیں گے۔سعودی وفد کے سربراہ نائب وزیر سرمایہ کاری ابتدائی سیشن جب کہ پاکستان کے وزیر تجارت سیشن میں اختتامی خطاب کریں گے۔ملک میں اس دورے کے ساتھ ہی 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے کے امکانات ہیں۔
سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد
May 05, 2024 | 21:11