مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے بنائیں گے: علیم خان

May 05, 2024 | 23:30

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر علیم خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ ڈی جی ایف ڈبلیو او بھی موجود تھے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کے کے ایچ اور جگلوٹ اسکردو روڈ کی خستہ حالی اور ٹنلز کے نئے منصوبوں پر گفتگو ہوئی.وزیر اعلیٰ نے کے کے ایچ اور جے ایس آر کی خستہ حالی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ ا سکردو روڈ کی حالت مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے.گلگت بلتستان میں شونٹر اور بابوسر ٹنل جیسے منصوبوں کی ضرورت ہے۔حاجی گلبر خان نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹروے پولیس کی تعیناتی ضروری ہے .چلاس ڈرن کے علاقے میں متبادل اسٹیل پل کا فوری بندوبست کیا جائے۔اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ میں گلگت بلتستان کا سفیر بن کر کام کروں گا،گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے .مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے بنائیں گے اور یہ گیم چینجر ہے۔گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہے.سڑکوں کی بہتری سے یہاں کی تقدیر بدل سکتی ہے ،سڑکیں بہتر ہوئیں تو ایک کروڑ سیاح سال میں یہاں آ سکتے ہیں۔گلگت بلتستان میں موٹروے پولیس تعینات کرنے پر کام کر رہے ہیں.قراقرم ہائی وے سمیت جگلوٹ اسکردو روڈ کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزیدخبریں