پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی، سیکرٹری خوراک پنجاب نے 31 مارچ کو آخری جہاز آنے سے 6 روز پہلے گندم کی امپورٹ پر اعتراض اٹھایا تھا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب کی جانب سے 25 مارچ 2024 کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔خط کے متن کے مطابق اب تک ساڑھے 34 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جاچکی ہے جبکہ گندم کی پیدوار 2 کروڑ 13 سے بڑھ کر 2 کروڑ 42 لاکھ ٹن متوقع ہے۔ خط کے متن کے مطابق امپورٹ جاری رہی تو مارکیٹ میں گندم سرپلس ہوگی اور کسان بھی متاثر ہوگا۔خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی، امپورٹڈ گندم آنے کی وجہ سیگندم کی ریلیز محض 18 لاکھ ٹن ہوسکی، پنجاب کے پاس 22 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
May 05, 2024 | 23:42