مکرمی! مارچ 1996 میں سونےا گاندھی نے کہا تھا بھارتی ثقافت کا پاکستان مےں اپنایا جانا ہماری بہت بڑی فتح ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت اور مغرب نے ہمارے خلاف ثقافتی جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے بھارت چانکیا سیاست یعنی مکاری کا قائل ہے اور مغرب والے گوئبلز کے پیروکار ہیں جوکہتا تھا کہ جھوٹ کو اتنے تواتر سے بولو کہ دشمن بھی اس کو سچ سمجھنے لگے۔ مغربی میڈیا جس کے 75 فےصد یہودیوں کے پاس ہیں وہ بھارتی میڈیا سے مل کر ہماری ثقافت اور اخلاقی اقدار پر ڈیزی کٹر اور ڈرون حملے کر رہا ہے اےک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہمارے معاشرے کو کھوکھلا اور اخلاقی قدروں کو پامال کےا جارہا ہے۔اس مواصلاتی دہشت گردی کو اگر نہ روکا گیا تو ہمارا حشر بھی قوم عاد اور قوم ثمود جیسا ہوگا۔کئی مغربی چینل جو انتہا درجے کی بے باکی کی وجہ سے یورپ میں بھی منع ہیں ہمارے ملک میں کیبل پر ہر وقت دکھائے جاتے ہیں معصوم بچے اور نوجوان جب چاہیں ان شہوت پرست چینلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اخلاق اور لباس سے بے نیاز یہ چینل اکثر خواتین اور معصوم بچوں سے زیادتی اور ان کے بہیمانہ قتل کا باعث بنتے ہیں۔ بھارتی میڈیا تفریحی کے نام پر چوبیس گھنٹے بے ہودہ اور اخلاقیات سے عاری پروگرام پیش کر کے پاکستانی نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ گھروں سے خواتین کا فرار ہوکر پسند کی شادیاں کرنا معاشرے مےں بڑھتی ہوئی طلاقیں یا پھر لڑکیوں کا دارالامان پہنچنا ان سب میں مادر پدر آزاد میڈیا کا کافی عمل دخل ہے معصوم اور ننھے بچے بھی اپنے آپ کو ان فرسودہ چینلوں کے اسیر بنا چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی چند غلےظ ثقافتی چینلوں سے ہمدردی رکھتے ہیں بولی وڈ کی لمحہ بہ لمحہ خبریں اور ان کی خطوں کو پاکستانی سینماو¿ں مےں خرید کر چلاتے ہیں یہ وہی بولی وڈ والے ہیں جنہوں نے کارگل کی جنگ میں اربوں روپے کا چندہ اکٹھا کرکے اپنی فوج کے حوالے کےا۔ پاکستان میں ان ثقافتی دہشت گرد چینلوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے ہمارے ملک کے اپنے چےنل جو حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹےکس دیتے ہیں ان کو پروان چڑھنا چاہیے۔ کیبل والوں کا یہ استدلال کہ انڈےن چینل نہ دکھانے سے ہمارے بزنس پر بُرا اثر پڑے گا غلط ہے کیبل والے پانچ فی صد لوگوں کے پےچھے ان 40 فیصد لوگوں کو نظرانداز کرجاتے ہیں کہ جو صرف اس وجہ سے کیبل نہیں لگواتے کہ انڈین اور مغربی چینلوں کی وجہ سے ہم خاندان کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے اگر غیر متعلقہ چینل کیبل پر بند کر دئیے جائیں تو کیبل کا بزنس ترقی کرے گا اور ہماری ثقافت اور اخلاقی اقدار کا بھی تحفظ ہوگا۔ ماجد نواز گلبرگ لاہور فون : 0332-4253165