لاہورکےعلاقےکالاشاہ کاکو میں ملک کے پہلے خلائی سیٹلائیٹ پاک سیٹ ون آر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی جماعت اپوزیشن میں نہیں ہے۔موجودہ حالات میں قوم کو امید کا پیغام دیا جانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پرقوم کوصرف سبز باغ دکھایاگیا،اس منصوبے پر نہ تو دوتہائی اکثریٹ کے حامل عمل کرواسکے اور نہی ہیں دس سالہ دور آمریت میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم مفاہمت اور جہوریت کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں تاہم اگر کوئی حکومت گرانا چاہتا ہے تو اپنا زور لگالے
وزیراعظم نے کہا امریکہ کی جانب سے سامنے آنے والی نئی حکمت عملی سے ثابت ہوگیا ہے کہ ڈرون حملے ہماری اجازت سے نہیں ہوتے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ نئے صوبے کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش ہے جس کا نام کوئی بھی رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے بھی علیحدہ صوبے کی حمایت کی تھی۔
اس سے قبل پاک سیٹ ون آر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے خلائی ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے جبکہ معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی اسے بھرپور طریقے سے استعمال کیاجائے گا۔