خطے کامستحکم ہوناپاکستان کے لیے بہت اہم ہے،تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھناچاہتے ہیں. وزیرخارجہ حناربانی کھر

لاہورمیں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنےکہاکہ صدرکےدورہ ترکی کا اہم ہدف سہ ملکی کانفرنس تھی جو کہ بہت اہمیت کی حامل تھی۔ انکا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے۔ ترکی میں افغان صدر کیساتھ ملاقات مثبت رہی اور افغان صدر سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھرپور مذاکرات ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ پڑوسی ملکوں سے اچھے تعلقات قائم ہوں اور یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک رسائی میں بھارت ہماری مخالفت نہیں کریگا، پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کو ووٹ دینا اچھی روایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے،پاکستان افغانستان سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن