راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیرقتل کیس کی سماعت کی
دوران سماعت عدالت نے سابق سی سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد سمیت سات ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔ فرد جرم میں بےنظیر بھٹو کو قتل کرنے کی سازش کرنے، قتل کرنا، دہشت گردوں کو سہولتیں فراہمیں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ سابق پولیس افسران پر پوسٹ مارٹم نہ کرانے، باکس کی سکیورٹی اور شواہد ضائع کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دیگر ملزمان میں رفاقت، حسنین، اعتزاز شاہ، شیرزماں اورعبدالرشید شامل ہیں۔ تاہم ملزمان نےان الزامات کو ماننے سے انکار کردیا، جس پرعدالت نےاستغاثہ اورایف آئی اے سے ملزموں کے خلاف شہادتیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیں، مقدمہ کی مزید سماعت اب انیس نومبر کو ہوگی