شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات سے دوچارہے،تیسرے روزکھیل کےاختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پردوسو بیاسی رنزبنالیے

Nov 05, 2011 | 21:43

سفیر یاؤ جنگ
شارجہ میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے پینتیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ اظہر علی اور یونس خان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ ایک سو تینتیس کے مجموعے پر اظہر علی ترپن کے انفرادی سکور پر کولاسکیرا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ یونس خان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے کیریئرکی اٹھارویں سنچری سکور کی، انہوں نے ایک سو بائیس رنز بنائے اور ویلگیڈرا نے انکو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اسد شفیق نے سولہ جبکہ عدنان اکمل نے سات رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک مصباح الحق پچاس جبکہ عبدالرحمان سات رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے ویلگیڈرا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
مزیدخبریں