اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کے تحت افغانستان سے امریکی واتحادی افواج کے انخلاءکے بعد چینلجز پر پالیسی سمینیار آج ( پیر کو) اسلام آباد میں ہو گا۔ وزیر دفاع سید نوید قمر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ماہرین بھی خطاب کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کی جانب سے قومی دفاعی حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کیا گیا ہے۔ قومی دفاع پالیسی کے بارے میں کمیٹی جنوری 2013 ءمیں رپورٹ جاری کرے گی۔ سیمینار کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں ہو گا ۔ چیئرمین سینٹ سیمینار کا افتتاح کریں گے۔