2 خودکشیاں: پسند کی شادی نہ ہونے پر گوجرانوالہ میں نوجوان نے خود کو گولی مار لی

گوجرانوالہ + جہلم (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پسند کی شادی نہ ہونے پر گوجرانوالہ میں نوجوان اور نامعلوم وجوہات پر جہلم میں راجہ تاج کیانی نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ نواحی علاقہ مسلم چک کے منشا کا بیس سالہ بیٹا عابد جو سیف الماری بنانے کا کام کرتا تھا پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر والدین اس رشتہ کے خلاف تھے گذشتہ روز اسی بات پر نوجوان کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہوا جس پرطیش میں آ کر اس نے خود کو گولی مار لی۔ جسے فوری طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگیا۔ تھانہ صدر پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔ دریں اثنا جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میںنتھوالہ کے رہائشی راجہ تاج کےانی علی الصبح نماز سے فارغ ہوا اور ناشتہ کیا ، بعدازاں اپنی پستول لیکر کمرے میں اپنی کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، تھانہ چوٹالہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی، جنہیں بعدازاں مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...