کوہاٹ راولپنڈی کے مابین ٹرین سروس بحال کردی گئی

کوہاٹ (نامہ نگار) گزشتہ سال اکتوبر سے معطل ہونے والی کوہاٹ راولپنڈی کے مابین ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔ ٹرین سروس 6نومبر منگل کی رات 7بجکر 50منٹ پر راولپنڈی سے کوہاٹ کینٹ پہنچے گی اور 7نومبر بدھ سے روزانہ صبح ساڑھے سات بجے کوہاٹ کینٹ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوا کرے گی جبکہ ساڑھے تین بجے سہ پہر راولپنڈی سے روانہ ہوا کرے گی ٹرین سروس کے طویل تعطل سے کوہاٹ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور ٹرین سروس بحالی سے کوہاٹ کے عوام خصوصاً تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا عوامی حلقوں نے ٹرین سروس کی بحالی پر ریلوے حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...