سندھ کی حکومت بھی اخلاقی اور قانونی جواز کھو چکی ہے: احسن اقبال

لاہور+ نارووال (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کی بلوچستان میں کوئی رٹ نہیں ہے جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت بھی اخلاقی اور قانونی جواز کھو چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی تو بلوچستان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سندھ حکومت پر بھی لاگو ہو گا۔ اگر سندھ حکومت بھی شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو اسے حکمرانی کا اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کی بلوچستان میں کوئی رٹ نہیں ہے اور یہی حال سندھ کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...