اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرٹیکل 209 کے تحت درخواست بذریعہ صدر مملکت بھجوا دی گئی ہے۔ ریفرنس ایک ہفت روزہ میگزین کے چیف ایڈیٹر محسن جمیل بیگ نے دائر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ جج نے وکیل تبدیل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا۔