لاہور/پنڈی بھٹےاں(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو آئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت معلوم ہو جائےگی۔ مسلم لیگ (ن) کے سوا کوئی سیاسی جماعت ملک کو کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل سے نجات نہیں دلا سکتی۔ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اقتدار میں آ کر ان سے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائیگا‘ عام انتخابات پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کیلئے ڈراﺅنا خواب بن چکے ہیں لیکن ان کو ہر صورت عام انتخابات کروانا پڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ وہ اتوار کوپنڈی بھٹےاں سے تعلق رکھنے والے مےاں انتصار حسےن او دےگر پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات مےں گفتگو کر رہے تھے۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانےوالے حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور آج غریب عوام کے پاس دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے اور ملک آج حقیقی معنوں میں اندھیروں میں ڈوبتا جا رہا ہے لیکن حکمران آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ ان کو ملک کی نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اقتدار کی بجائے غریب عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔