امریکہ میں ای میل کے ذریعے ووٹ ڈلوانے کی تجویز پر غور

نیویارک (مانیٹرنگ نیوز) امریکہ میں سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کیمپوں اور ای میل کے ذریعے ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔ نیویارک میں ووٹنگ کیلئے ایک دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ نیوجرسی میں ووٹرز کو ای میل کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا جاسکتا ہے جبکہ سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں خیمے لگائے جائیں گے جہاں ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔ نیویارک کے 1250 میں سے 70 پولنگ سٹیشنز اب تک بجلی سے محروم ہیں۔ ریاست کے قانون کے مطابق اگر 6 نومبر کو ٹرن آﺅٹ 25 فیصد سے کم رہا تو بیس روز کے اندر کوئی دن الیکشن کیئے مختص کرکے ووٹنگ کرائی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن