ممبئی (آئی این پی) ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والا حملہ آور اجمل قصاب مبینہ طور پر ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم کا آرتھر روڈ جیل میں معائنہ، بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید سزائے موت کا قیدی اجمل قصاب گزشتہ چار روزسے شدید بخار میں مبتلاہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اجمل قصاب کی صحت کو مانیٹرکر رہے ہیں۔ ادھر جیل حکام کے مطابق اجمل قصاب کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جائے گا بلکہ جیل میں ہی ڈاکٹر اس کا علاج کریں گے۔
اجمل قصاب ڈینگی بخارمیں مبتلا ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ، انتظامیہ کا ہسپتال منتقل کرنے سے انکار
Nov 05, 2012