آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی پانچ ٹیموں میں شمولیت ہدف ہے : ویسٹ انڈیز کوچ


کنگسٹن(این این آئی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ فائیو ٹیموں میں شامل ہونا پہلا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بھرپور فارم میں ہے کھلاڑی اگر اسی طرح متحد ہو کر کھیلتے رہے تو سال 2012ءٹیم کےلئے کامیاب ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، ہوم گراﺅنڈ پر کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور بنگلہ دیش کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے سیریز میں کامیابی کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ہماری ٹیم ساتویں نمبر پر ہے، ہمارا پہلا ہدف ٹاپ فائیو ٹیموں میں شامل ہونا ہے اسلئے ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز جیتنا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن بننے کے بعد خواہش ہے کہ ٹیم رواں سال کا اختتام شاندار طریقے سے کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...