لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہیپی کاو چیز پولو کپ ٹورنامنٹ 2012ءکا ٹائٹل لرنگ الائنس کی ٹیم نے جیت لیا۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں لرنگ الائنس کی ٹیم نے ایڈیسو کو 4 کے مقابلے 7 گول سے مات دی۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ہیپی کاو چیز ٹیم نے والوو لائن موٹر آئل ٹیم کو ساڑھے چار کے مقابلے 8 گول سے شکست دی۔ پولو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی مس صبیحہ انیس تھیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ہیپی کاوچیز پولو گپ لرنگ الائنس نے جیت لیا
Nov 05, 2012