لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ 8 نومبر کے ”لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ“ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں لانگ مارچ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں لانگ مارچ کے دوران راولپنڈی سے کراچی تک لاکھوں افراد اسلام اور پاکستان سے محبتوں کا والہانہ اظہار کریں گے۔