پاکستان بھارت کے درمیان کل فیصل آباد میں ہونیوالا کبڈی میچ ملتوی


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد اسلام کے مطابق پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں ہونے والا میچ 6نومبر کی بجائے 13نومبر بروز منگل کو ہو گا میچ کا التواءوزیر اعلی سپورٹس فیسٹیول کی وجہ سے کیا گیا جو بارہ نومبر کو اختتام پذیر ہو گا ڈسرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا عمران احمد خاں کے مطابق میچ میں شائقین کیلئے داخلہ فری ہو گا اور شائقین کبڈی کے روایتی کھیل سے محظوظ ہو سکیں گے ایشیاءکپ کے بعد بھارتی ٹیم وزیر اعلی کے یوتھ فیسٹیول میں بھی حصہ لے رہی ہے جس کی وجہ سے میچ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...