سپورٹس بورڈ کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی پاکستانی سنوکر ٹیم کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کی بنا پر پاکستان سنوکر ٹیم کی اگلے ماہ بلغاریہ میں ہونے والے عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔ پاکستان کی دو رکنی سنوکر ٹیم جس میں محمد آصف اور اسجد اقبال نے پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے تاہم پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے پی ایس بی سے 9 لاکھ روپے مانگے تھے دو روز قبل پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایسوسی ایشن کو یہ کہہ کر معذرت کر لی گئی کہ حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کے فنڈز نہیں ملے ۔ لیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق پاکستان کی دو رکنی ٹیم کو اپنی مدد آپ کے تحت دبئی میں منعقد ہونے والے یو اے ای کپ میں شرکت کے لیے بھجوایا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی اچھی پوزیشن آنے کے امکانات روشن ہیں اگر پی ایس بی کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہوئے تو اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان ٹیم کو بلغاریہ بھجوانے کی کوشش کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...