لوک ورثہ میںقومی ثقافتی و جمہوری میلہ 7نومبر سے شروع ہوگا

Nov 05, 2012


اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈ یشنل ہیرٹیجلوک ورثہ کے زیر اہتمام ”قومی ثقافتی و جمہوری میلہ“ 7نومبر سے شروع ہوگا۔ لوک ورثہ شکرپڑیاں میں 5روزہ میلہ میں ملک بھر سے فنکار و گلو کار اور رقاص شرکت کرینگےجبکہ ہنر مند اور دستکار بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کریں گے۔ میلہ کے دوران یوتھ آرٹ مقابلہ، یوتھ سیمینار، یوتھ فوک تھیڑ، یوتھ میوزیکل ایوننگ، گرینڈ میوزیکل نائٹ، کلچرشو اور دیگر پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ ”پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل“ کے عنوان سے سیمینار بھی ہوگا۔ ثقافتی و جمہوری میلے کے آخری روز 11نومبر کو فنکاروں، گلو کاروں، ہنر مندوں، دستکاروں و دیگر میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں